9 مئی 2015 - 20:57
تحریک انصاراللہ کے بانی کے مقبرے پر بمباری

سعودی جنگی طیاروں نے عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے بانی کے مقبرے پر چودہ بار بمباری کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کی مثالی استقامت کے نتیجے میں سعودی حکام پر بری طرح بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے- بتایا جاتا ہے کہ اپنی خفت کو مٹانے کے لئے سعودی جنگی طیاروں نے شہید حسین بدرالدین الحوثی کے مقبرے پر چودہ بار بمباری کی- رپورٹوں کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ اب، صوبہ الحجہ اور الحدیدہ سمیت کئی دوسرے علاقوں پر بھی فضائی حملے کئے ہیں، لیکن سب سے زیادہ حملے صوبہ صعدہ پر ہوئے ہیں یہاں تک کہ گذشتہ رات سے اب تک اس صوبے پر چالیس سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں جن میں چودہ بار صرف شہید حسین بدرالدین الحوثی کے مقبرے پر حملے کئے گئے ہیں جس سے سعودیوں کی بوکھلاہٹ کا پتہ چلتا ورنہ مردوں کو دوبارہ قتل نہیں کیا جاسکتا! صنعا میں المنار کے رپورٹر خلیل العمری نے یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقوں نیز اس علاقے کے بعض بزرگوں اور شیوخ کے گھروں پر بمباری کے بارے میں کہا کہ گذشتہ رات سے اب تک بالخصوص صوبہ صعدہ کے کتاف علاقے میں اس طرح کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور علاقے کے کئی بزرگوں اور شیوخ کے مکانات پر بمباری کی گئی ہے- حتی ان عرب شیوخ کے گھروں پر بھی بمباری ہوئی ہے جو سعودی عرب کے حامی ہیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے یہ عرب شیوخ اس وقت سعودی عرب میں ہیں- اس رپورٹ کے مطابق سعودی بمباری میں آل سعود کے حامی شیوخ کے اہل خانہ بھی مارے جا چکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169